the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)
فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح" کی سینٹرل کمیٹی کے رکن جمال محیسن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے فلسطین - اسرائیل امن فارمولہ قبول کرنے کے لیے صدرعباس پرصہیونیوں کی جانب سےسخت دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمال محیسن نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی دھمکیوں کا اصل مقصد جان کیری کے امن فارمولے قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں امریکی وزیر قانون و انصاف اور مذاکرات کمیٹی کی سربراہ "زیپی لیونے" نے رام اللہ اتھارٹی کو جو دھمکی دی ہے اس کا اصل مقصد جان کیری کے امن فارمولے کو قبول کرنے کے



لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

فتحاوی لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے دھمکی آمیزبیانات ان کے اصولی موقف میں تبدیلی کا باعث نہیں بن سکتے ہیں اور نہ ہی اس طرح کی دھمکیوں سے فلسطینی اپنے دیرینہ مطالبات سے دستبردارہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرقانون نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدرعباس کو اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طورپرتسلیم کرنا ہوگا۔ اگرانہوں نے اسرائیل کا یہودی ریاست کا تشخص تسلیم نہ کیا تو انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ صہیونی خاتون وزیر کاکہناتھا کہ امن مذاکرات کے لیے تجرباتی طورپر جو نو ماہ کی مدت مقرر کی گئی تھی۔ اس کے بقیہ تین ماہ میں اسرائیل مذاکرات جاری رکھے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.